مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے زیراہتمام کرسمس کی تقریب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں سٹی پولیس افسر ڈی آئی جی کامران عادل نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم ،ایس پی لائلپور ٹاؤن رحمن قادر، دیگر پولیس افسران اور بین المذاہب امن کمیٹی ممبران بشپ انداس رحمت، مولانا طاہر سیالوی، مرکزی امام بارگاہ کے متولی جعفر شاہ و دیگر معززین نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے کہا کہ اس تقریب میں آنے کا مقصد آپ کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے ، مہذب قومیں خوشیوں کے تہوار مل جل کر مناتی ہیں جس کی بدولت حب الوطنی کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں۔ تقریب کے آخر پر کیک کاٹا گیااور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔