انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال II کے زیراہتمام آگاہی سیمینار
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتالII کے زیراہتمام نجی سکول میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا ۔۔
جس میں ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم،صدرچوہدری ظفر اقبال،پرنسپل حافظ شاہد اقبال،محمد افضل،ڈاکٹر یحیی، ڈاکٹر حبیب الرحمن،اینٹی نارکوٹکس فورس کے جوان ودیگر شریک تھے ۔شرکاء نے طالب علموں کو نشہ کے نقصانات اوراس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو نشہ سے دور رکھنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر سوال وجواب کی نشست بھی ہوئی۔