ڈپٹی کمشنر کا یونین کونسل 22 کی زیرتعمیر عمارت کا دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام یونین کونسل 22ریاض شاہد چوک کو ماڈل یونین کونسل بنایا جارہا ہے ۔۔
جس کے لئے پرانی عمارت کی ازسر نوتعمیر و مرمت اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر نے یونین کونسل کی زیرتعمیر عمارت کا دورہ کیا اور تعمیراتی عمل کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سٹی نادیہ فاطمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یونین کونسل 22 کو ماڈل یونین کونسل بنانے کے لئے اقدامات کو مزید تیز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔