ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اینٹی ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اینٹی ڈینگی مہم  کے حوالے سے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سردار احمد جواد کی زیر صدارت اینٹی ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،جس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔۔

 محکمہ صحت کے افسران نے اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ،انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ جہاں سے ڈینگی لاروا ملے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ،عوام الناس سے بھی التماس ہے کہ اپنے اردگرد کا ماحول خشک اور صاف رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش ختم ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں