فوڈ اتھارٹی کا ممنوعہ گٹکا کی فروخت کیخلاف گرینڈ آپریشن
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ممنوعہ گٹکا کی فروخت کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر عمار جاوید نے 71 پان شاپس کولڈ کارنر کی چیکنگ کرکے دکانداروں کو ایک لاکھ57ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔
انہوں نے 3مقدمات درج،3966ساشے گٹکا ضبط کر ادیا۔یہ کارروائیاں ڈی ٹائپ،ڈی گراؤنڈ، ستیانہ روڈ اور سٹی ایریا میں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر پنجاب بھر میں مکمل پابندی عائد ہے ،پان شاپس میں ون ٹو ون،جے ایم گٹکا چھپا کر رکھا گیا تھا۔ممنوعہ گٹکا کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا سبب بنتا ہے ۔جعلسازی کا مکروہ کاروبار کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔