اسلحہ کی نمائش پر8 افراد حوالات بند، مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسلحہ کی نمائش پر8 افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے کبوتروں والا چوک میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 افراد کو حراست میں لے لیا جو اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ دیگر شہریوں کے لئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ،پولیس نے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔