چنیوٹ :ممنوعہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی، گٹکا کے ساشے برآمد

چنیوٹ :ممنوعہ اشیاء فروخت کرنیوالوں  کیخلاف کارروائی، گٹکا کے ساشے برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ نے ملاوٹی اور ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ممنوعہ گٹکا کے ساشے برآمد۔تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ممنوعہ گٹکا کے خلاف چنیوٹ شہر کے علاقے میں کارروائی کی ،کریانہ سٹورپر چھاپہ کے دوران گٹکا کے متعدد ساشے برآمدہونے پردکاندارملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ ترمیم شدہ 2016 کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرا دیا گیا جبکہ گٹکاموقع پر تلف کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر قاسم رضانے بتایاکہ گٹکا کینسر کا سبب بنتا ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکا کی فروخت ممنوع قرار دے رکھی ہے ،عوام خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کے لئے 1223 پر رابطہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں