چنیوٹ:فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

چنیوٹ:فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی۔۔۔

ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، خوراک تیار کرنے والی جگہ پر چوہوں کی غلاظت کی موجودگی کی وجہ سے ایک فوڈ پوائنٹ اور ایک بیکری یونٹ سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ90 لٹر ملاوٹی دودھ ضائع کر دیا،34 کلو سے زائد ایکسپائر اشیاء، 20 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور 2 کلو ممنوعہ چائنیز سالٹ بھی تلف کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 127 پوائنٹس کی انسپکشنز کیں اور قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں