زرعی یونیورسٹی میں محکمہ زراعت کے افسر وں کیلئے تربیتی ورکشاپ

زرعی یونیورسٹی میں محکمہ زراعت کے افسر وں کیلئے تربیتی ورکشاپ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کے تحت محکمہ زراعت پنجاب کے افسران کیلئے چار ہفتوں پر محیط ورکشاپ برائے فنانس ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ و ای گورننس کا آغاز ہو گیا۔

 27 ویں بیچ کے تحت محکمہ زراعت کے 32 افسران کو تربیت دی جا رہی ہے ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے جس کیلئے زراعت کو جدید سائنسی اصولوں پر استوار کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر وقاص وکیل نے کہا کہ یہ ورکشاپ محکمہ زراعت کے افسران کی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیتی کورسز ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر سے اب تک گیارہ ہزار افراد زراعت، لائیوسٹاک اور دیہی ترقی کے حوالے سے 250 شارٹ کورسز سے مستفید ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں