سوئمنگ پول میں شیشہ سموکنگ کرنیوالے 10افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سوئمنگ پول میں شیشہ سموکنگ کرنیوالے 10افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے محلہ افغان آباد میں قائم نجی سوئمنگ پول میں پولیس نے مبینہ طور پر شیشہ نشہ کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے شیشہ، حقہ، فلیورز اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔