کمالیہ میں زہریلی نسوار ،گٹکا کی فروخت شہری پریشان، نوٹس لینے کا مطالبہ

 کمالیہ میں زہریلی نسوار ،گٹکا کی فروخت  شہری پریشان، نوٹس لینے کا مطالبہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ میں زہریلی نسوار ،گٹکا کی فروخت، شہری پریشان، والدین کا بچوں کو نشہ آور اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

کمالیہ شہر میں پان شاپ ،کریانہ سٹورز پر کھلے عام گٹکا، زہریلی نسوار کی فروخت نے والدین اور باشعور شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، بچے بغیر کسی روک ٹوک کے آسانی سے نشہ آور اشیاءخرید رہے ہیں جو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے مہلک ثابت ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں ایسی اقسام کی نسوار فروخت ہو رہی ہیں جن میں کیمیکلز کی ملاوٹ ہے اور یہ کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتی ہیں ، متعلقہ اداروں کی خاموشی اور عدم توجہی تا قابل فہم ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں