ٹوبہ ٹیک سنگھ: 18 ہزار 904 جانوروں کو ویکسین لگا دی گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر حنا ظفر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر نوشیر علی خان کی قیادت میں سیلاب متاثرین اور ان کے مویشیوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اب تک 18 ہزار 904 جانوروں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 3 ہزار 129 جانوروں کا علاج کیا گیا۔ کسانوں کے مویشیوں کے لیے 1 لاکھ 22 ہزار 400 کلوگرام چارہ، 100 تھیلے ونڈا (10 کلو فی تھیلا)، 1000 کلوگرام توری اور 2800 کلوگرام سائیلج فراہم کی گئی ہے ۔ڈاکٹر حنا ظفر نے کہا کہ سیلاب متاثرین اور ان کے مویشیوں کی امداد کا یہ سلسلہ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بلا تعطل جاری رہے گا۔