محکمہ زراعت اور فاطمہ فرٹیلائزر کاسرسبز گندم کنونشن

محکمہ زراعت اور فاطمہ فرٹیلائزر کاسرسبز گندم کنونشن

زیادہ گندم پیداوار کیلئے فاسفورس، نائٹروجن کا متوازن استعمال ضروری :ماہرین

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ جدید زرعی تحقیق اور معیاری کھادوں کے استعمال سے گندم سمیت تمام فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے ۔ وہ فیصل آباد میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے تعاون سے سرسبز گندم کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈویژن خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سندھو (ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز و ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد)، پروفیسر ڈاکٹر صابر، ڈاکٹر امتیاز (نیشنل انسٹیٹیوٹ فار بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ)اور ڈاکٹر جاوید چیف سائنٹسٹ سمیت زرعی ماہرین، فاطمہ فرٹیلائزر کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں کسان شریک ہوئے ۔

فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے امانت سندھو (ٹیکنیکل سروسز آفیسر )، عمار جنید (ڈسٹرکٹ سیلز منیجر) اور عمران حسین (ڈویلپمنٹ منیجر نارتھ 2) نے شرکت کی۔اپنے خطابات میں ماہرین نے کہا پاکستانی زمینوں کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر کی تیزابی اثر والی کھادیں سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا نہایت موزوں ہیں۔ انکے باقاعدہ استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں 10 سے 15 فیصد تک یقینی اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سندھو نے کہا گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے فاسفورس اور نائٹروجن اجزا کا متوازن استعمال ضروری ہے ۔ڈاکٹر صابر نے زمین و پانی کے تجزیہ کی اہمیت اجاگر کی جبکہ ڈاکٹر امتیاز نے نامیاتی مادوں اور سرسبز کھادوں کے استعمال پر زور دیا۔ڈاکٹر جاوید نے گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور نئی اقسام پربریفنگ دی۔ عمران حسین نے کہا فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی ہمیشہ کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی زرعی ترقی کیلئے جدید تحقیق و رہنمائی فراہم کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں