ایف ڈی اے کے پلاٹوں کی نیلامی 26 نو مبر کو ہو گی

  ایف ڈی اے کے پلاٹوں کی نیلامی 26 نو مبر کو ہو گی

تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ، پلاٹس کی تفصیلات کو مشتہر مرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کے ملکیتی مختلف رقبہ جات کے کمرشل اور رہائشی پلاٹس نیلامِ عام کے ذریعے فروخت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان پلاٹس کی نیلامی بدھ 26 نومبر 2025 کو صبح 11 بجے ایف ڈی اے کمپلیکس، بالمقابل سول ہسپتال، میں منعقد ہوگی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے ایک اجلاس میں نیلامی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ خواہش مند شہریوں کی بھرپور آگاہی کے لیے پلاٹس کی تفصیلات کو وسیع پیمانے پر مشتہر کیا جائے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج اور دیگر افسرشریک تھے ۔ڈی جی ایف ڈی اے نے ہدایت کی کہ نیلامی کے انتظامات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہیے اور بولی دہندگان کو خوشگوار ماحول میں ہر ممکن انتظامی سہولت فراہم کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں