یومِ یکجہتی کشمیر کبڈی کپ:سیمی فائنلز اور چیلنج میچ کا شیڈول

یومِ یکجہتی کشمیر کبڈی کپ:سیمی فائنلز اور چیلنج میچ کا شیڈول

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایف ڈی اے اور ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 5 فروری کو منعقد ہونے والے ‘‘یومِ یکجہتی کشمیر کبڈی کپ’’ کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے ٹیموں کے مقابلوں کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے ۔

شیڈول کے مطابق کبڈی کپ کا پہلا سیمی فائنل ننکانہ صاحب کبڈی کلب اور مزمل بوٹا رائل گنگز کبڈی کلب کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل شیرِ پنجاب کبڈی کلب اور سانجھا پنجاب کبڈی کلب کے مابین ہوگا۔ فائنل میچ سیمی فائنلز کی فاتح ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ رسول پور کبڈی کلب اور جانی سنیارا کبڈی کلب کے درمیان ایک چیلنج میچ بھی رکھا گیا ہے ۔ٹیموں کے ڈرا کی تقریب دفتر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، ایف ڈی اے سٹی سرگودھا روڈ میں منعقد ہوئی، جس کی نگرانی پراجیکٹ ڈائریکٹر و ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں نے کی۔ اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری طیب گیلانی کے علاوہ کوچز، منیجرز اور ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے ۔تقریب کے دوران یومِ یکجہتی کشمیر کبڈی کپ میں شامل ٹیموں کے لیے قواعد و ضوابط اور شرائط طے کی گئیں، جبکہ ایک ٹیکنیکل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل مقصود پنوں، فریاد علی جٹ، چودھری تنویر حسین تارڑ ایڈووکیٹ اور عبدالحکیم شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں