نوسر باز نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں اشرف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ کرتے ہوئے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کیا اور اس سے نقدی، موبائل فون ہتھیانے کے بعد اسے آنکھیں بند کر کے چند قدم چلنے کا بول کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔