گھر میں داخل ہو کر نقدی، زیورات پرائز بانڈز اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں داخل ہو کر نقدی، زیورات، پرائز بانڈز اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں ذ یشان نامی شہری کے گھر میں نامعلوم ملزم داخل ہوئے اور گھر سے نقدی، زیورات، موبائلز، پرائز بانڈز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔