بلوچ ثقافت ہماری شناخت، روایات،عظیم تاریخی ورثہ :کمشنر

 بلوچ ثقافت ہماری شناخت، روایات،عظیم تاریخی ورثہ :کمشنر

پنجاب کی تمام جامعات کے دروازے دوسرے صوبوں کے نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر، نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرکمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انورنے زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور بلوچ طلبہ کے ہمراہ افطار ڈنر میں شرکت کی گفتگو اور ان میں شیلڈز تقسیم کیں۔چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار خان، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار بھی موجود تھے ۔بلوچ طلبہ نے بلوچی شاعری سنائی اور داد وصول کی۔کمشنر نے کہا کہ بلوچ ثقافت ہماری شناخت، روایات اور عظیم تاریخی ورثہ ہے اور بلوچ کلچر ہمیں اپنی اقدار سے وابستگی کے عزم کی تجدید اور نئی نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے جوڑنے کا موقع دیتا ہے۔

انہوں نے کہا نوجوان علم و تحقیق کو اپنا شعار بنائیں، تعلیم کو ترجیح دیں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے جدید دور میں اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں نمایاں مقام حاصل کریں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ کی تمام جامعات کے دروازے دوسرے صوبوں کے نوجوانوں کیلئے کھلے ہیں۔بلوچی طلبہ کو ثقافتی پروگراموں میں شرکت کے یکساں مواقع دیئے جائینگے ۔پیارمحبت،بھائی چارہ، مساوات، صبروتحمل،اتحاد و یگانگت وقت کی اشد ضرورت ہے ۔بلوچ طلبہ نے افطار ڈنر میں شرکت پر کمشنر ودیگر افسرں اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں