زرعی یونیورسٹی میں ایگریرین سوسائٹی کی نئی کابینہ کا حلف
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طلبہ تنظیم دی ایگریرین سوسائٹی کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں عہدیداران نے انسانیت کی خدمت، کیمپس کمیونٹی کی بہتری اور شعبہ زراعت کی ترقی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، کنوینر انٹومالوجی پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ نئی کابینہ میں علینہ شفیق صدر، محمد طلحہ سینئر نائب صدر، فاطمہ افضل نائب صدر، وقار حسین جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران شامل ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ نوجوان قیادت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کی خدمت کے لیے استعمال کرنا چاہیے ۔دیگر مقررین نے کہا کہ ایگریرین سوسائٹی طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔