کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے چارج سنبھال لیا

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے چارج سنبھال لیا

ڈویژن میں عوامی بہبود کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کرانا ترجیح :گفتگو

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سمیت دیگر افسروں نے ان سے ملاقات کی اور محکمانہ امور سے آگاہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژن میں عوامی بہبود کے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کرانا ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو مختلف شعبوں میں ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا اور صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کمشنر مسرت جبیں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کا اعلیٰ ترین معیار قائم کرنا ان کا اولین مشن ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں