گوجرہ: زیر تعمیر سرکاری اسکول سے تعمیراتی سامان چوری، ملزمان گرفتار
گوجرہ(نمائندہ دنیا ) چک نمبر 368 ج ب چنڈوبٹالہ میں زیر تعمیر گورنمنٹ پرائمری اسکول سے تعمیراتی میٹریل چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تنویر، شہباز اور ایلیوٹ مسیح سمیت دیگر افراد ریڑھیوں پر لوڈ کر کے لے جا رہے تھے کہ اہل علاقہ کو اطلاع مل گئی۔دیہاتیوں نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیا۔