خاتون محتسب پنجاب کا قصر بہبود کا دورہ، سٹیچنگ یونٹ کا جائزہ

 خاتون محتسب پنجاب کا قصر بہبود کا دورہ، سٹیچنگ یونٹ کا جائزہ

سٹیچنگ یونٹ کے قیام کا سہرا بھی ڈاکٹر نجمہ افضل کو جاتا ہے :انچارج ادارہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے گزشتہ روز قصر بہبود کا دورہ کیا اور سٹیچنگ یونٹ میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ادارہ میں موجود خواتین ورکرز کو خاتون محتسب پنجاب کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور ویمن پروٹیکشن ایکٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔انچارج ادارہ ریحانہ یاسمین نے ڈاکٹر نجمہ افضل کی بطور چیئرپرسن قصر بہبود خدمات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ کیلاش انٹرپرائزز کے تعاون سے قائم سٹیچنگ یونٹ کے قیام کا سہرا بھی ڈاکٹر نجمہ افضل کو جاتا ہے ۔اس موقع پر شہناز بشیر ریٹائرڈ پرنسپل کارخانہ بازار کالج، ڈائریکٹر ایچ آر کیلاش محمد طارق، شفقت رسول، روبینہ شہاب ایڈووکیٹ اور ایڈوائزری کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں