چنیوٹ : مسجد میں کھلی کچہری، شہری مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

چنیوٹ : مسجد میں کھلی کچہری، شہری  مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعتہ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد نثار الٰہی چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی جبکہ متعلقہ افسران کو دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں