نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے جانے والے شہری کی موٹر سائیکل چوری

نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے جانے  والے شہری کی موٹر سائیکل چوری

ٹھیکریوالا )نمائندہ دنیا (نامعلوم چور شہری کی قیمتی موٹر سائیکل لے اڑے ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ چک 66 ج ب دھاندرہ میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کیلئے قبرستان جانے والے شہری اکرام شہزاد سکنہ 66 دھاندرہ کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر نامعلوم ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں