داخلہ مہم و شجرکاری ، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

داخلہ مہم و شجرکاری ، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راؤ عبد الکریم کی تقریب میں خصوصی شرکت

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک 271 ج ب تحصیل صدر میں داخلہ مہم اور شجرکاری کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راؤ عبد الکریم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری حافظ محمد ذاکر، ڈپٹی ڈی ای او نور حسن اور سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اجمل آصف نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ معرکۂ حق کے جذبے کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ضلعی افسران اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی موجودگی میں بچوں کا داخلہ کیا اور انہیں کتب بھی تقسیم کیں۔شجرکاری مہم کے سلسلے میں مہمانانِ گرامی نے پودا بھی لگایا جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں مقامی کمیونٹی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور علاقہ کی تعلیمی شخصیات جن میں مجاہد گجر، مصعب جاوید کمبوہ، میاں محمد عامر اور حافظ محمود الحسن سمیت معززین علاقہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں