اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 غیر قانونی کلینک سیل

اتائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 غیر قانونی کلینک سیل

ڈاکٹر صومیہ جمیل نے عوامی شکایات پر مکوانہ کے علاقوں میں چھاپے مارے

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جڑانوالہ ڈاکٹر صومیہ جمیل نے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے مکوانہ میں کارروائیاں کیں، جس دوران تین غیر قانونی کلینک سیل کر دیے گئے ۔ڈاکٹر صومیہ جمیل نے عوامی شکایات موصول ہونے پر مکوانہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جہاں غیر تربیت یافتہ افراد انسانی جانوں سے کھیلتے ہوئے غیر قانونی طور پر علاج معالجہ کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران کلینکس کو سیل کر دیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں ایلوپیتھک ادویات قبضے میں لے کر چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بھجوا دیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر صومیہ جمیل کا کہنا تھا کہ اتائیت انسانی زندگیوں کیلئے سنگین خطرہ ہے اور کسی کو بھی غیر قانونی طور پر علاج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں