ٹوبہ :بازاروں کی صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ بہتر بنانے پر زور

 ٹوبہ :بازاروں کی صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ بہتر بنانے پر زور

شہروں کو صاف ستھرا ، خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح:ڈاکٹر طارق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان کی زیر صدارت انجمن تاجران کے عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بازاروں کی صفائی، ویسٹ مینجمنٹ اور شہری ماحول کو بہتر بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق عثمان نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مہم کی کامیابی کیلئے تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے ۔ انہوں نے تمام دکانداروں پر زور دیا کہ وہ بازاروں میں صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے قصاب حضرات کو ہدایت کی کہ ہڈیاں، آلائشیں اور چربی کھلے مقامات یا نالیوں میں پھینکنے کے بجائے مقررہ مقامات پر تلف کی جائیں تاکہ تعفن اور ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے ۔ڈاکٹر طارق عثمان نے کہا کہ سڑکوں اور نالیوں میں ویسٹ پھینکنے سے نہ صرف گندگی پھیلتی ہے بلکہ شہری مسائل میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ اجلاس میں بازاروں کی خوبصورتی اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں