پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا:عبدالرشید حجازی

پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا:عبدالرشید حجازی

زندہ قومیں اپنے ہیروز کو یاد رکھتی خراجِ عقیدت بھی پیش کرتی ہیں :خالد محمود

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست کے ایک سال مکمل ہونے پر بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جس دلیری، حکمت عملی اور تیزی سے دشمن کا غرور خاک میں ملایا، دنیا اس کی مثال دینے سے قاصر ہے ۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو نہ صرف یاد رکھتی ہیں بلکہ انہیں خراجِ عقیدت بھی پیش کرتی ہیں۔ ان کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص اور معرکۂ حق نے پاکستان اور پاک فوج کو دنیا بھر میں ایک نمایاں مقام پر پہنچا دیا ہے۔

مقررین نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع روز بروز مضبوط ہو رہا ہے اور قوم اپنی سیاسی و عسکری قیادت اور افواج پر فخر کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بے مثال ہیں اور دونوں ممالک ایک قالب و یک جان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حرمین الشریفین کے تحفظ کو پاکستان کیلئے انتہائی مقدس ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں