لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات جاری: راجہ دانیال
ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 5 ارب روپے سے بڑھا کر 40 ارب روپے کر دیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی، جدید فارمنگ سسٹم کے فروغ، ویلیو ایڈیشن، پراسیسنگ اور گوشت کی برآمدات میں اضافے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ یہ بات رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال نے لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں مسلم لیگی رہنما عمر اسرار خان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) شیخ عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر کنور نعیم اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان سمیت محکمہ لائیوسٹاک کے افسران، فارمز کے نمائندگان اور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے شرکت کی۔راجہ دانیال نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 5 ارب روپے سے بڑھا کر 40 ارب روپے تک کر دیا گیا ہے۔