معرکۂ حق ،فیصل آباد میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

معرکۂ حق ،فیصل آباد میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر نے کی ،لو گوں کی بڑی تعداد کی شرکت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)معرکۂ حق بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر فیصل آباد میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ریلی اسسٹنٹ کمشنر سٹی آفس سے زرعی یونیورسٹی چوک تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر نے کی جبکہ مختلف محکموں کے افسران، طلباء، طالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس ریاض حسین انجم، ایف ڈی اے ، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔

شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔شرکاء نے معرکۂ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کو قومی تاریخ کا اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکامِ پاکستان اور قومی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔شہر بھر میں اس مناسبت سے بینرز، پینا فلیکسز اور قومی پرچم آویزاں کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں