واساکے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی
شرکا نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ،فیلڈ مارشل اور پاک افواج کے حق میں نعرے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)واسا فیصل آباد کے مینجنگ ڈائریکٹر ثاقب رضا کی قیادت میں پاک افواج کے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی شہریار حسن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عارف سریانی، ڈائریکٹر ریونیو ویسٹ محمد اقبال ملک سمیت دیگر افسران اور سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ریلی واسا ہیڈ آفس سے شروع ہو کر جیل روڈ سے ہوتی ہوئی واپس ہیڈ آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور پاک افواج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے معرکہ حق کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے کہا کہ پاک افواج نے ہر محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور زندہ قومیں اپنی کامیابیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی اللہ تعالیٰ کا انعام ہے۔