سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا پاک مکتب گرلز ہائی سکول کا دورہ

سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا پاک مکتب گرلز ہائی سکول کا دورہ

سکول کے انتظامی امور اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سائرہ عمر نے سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیرِ نگرانی چلنے والے ادارے پاک مکتب انگلش میڈیم گرلز ہائی سکول فیصل آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سکول کے انتظامات کا جائزہ لیا اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور نظم و ضبط حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر پرنسپل پاک مکتب دیبا عطا نے سکول کے انتظامی امور اور تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں