معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح :عمر عباس
متعلقہ افسروں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا ہے کہ شہریوں کیلئے خوبصورت، محفوظ اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے یہ بات ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے دوران کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ سیال، چیف آفیسر ضلع کونسل کاشف گجر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ متعلقہ افسروں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹیکو پارک میں جدید واکنگ ٹریکس، مصنوعی جھیل، گزیبوز اور خوبصورت سبزہ زار تیار کیے جا رہے ہیں، جبکہ مصطفیٰ آباد کڈز پارک کو جدید تفریحی مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں جھولوں، رنگ برنگی ٹف ٹائلز اور فیملیز کیلئے سہولیات کی تنصیب جاری ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بلال پارک میں زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ بارش کے پانی کی نکاسی اور زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔