چنیوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

چنیوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت

تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے :ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسروں نے جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کام کی رفتار، فنڈز کے استعمال اور تکمیل کے مراحل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے نئے زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کام کی سست رفتاری پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام مزید تیز کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں