صوبائی وزیر ذیشان رفیق کادورہ جڑانوالہ ، صفائی کا جائزہ

صوبائی وزیر ذیشان رفیق کادورہ جڑانوالہ ، صفائی کا جائزہ

گر می میں صفائی کیلئے کام کر نیوالے ورکرز ہمارے ہیروز ، جن کی خدمات قابلِ تحسین

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق عیدالاضحیٰ کے موقع پر فیلڈ میں مسلسل متحرک رہے ۔ لاہور کے بعد انہوں نے تحصیل جڑانوالہ، ضلع فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے جڑانوالہ میں عید کے روز صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ستھرا پنجاب ایجنسی کے کیمپ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ورکرز میں دوپہر کا کھانا اور عیدی بھی تقسیم کی۔دورے کے دوران صوبائی وزیر کو عیدالاضحیٰ پر صفائی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرم موسم میں صفائی کیلئے کام کرنے والے ورکرز ہمارے ہیروز ہیں جن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبائی وزرا سمیت تمام انتظامی مشینری فیلڈ میں متحرک رہی اور پنجاب کے ہر حصے کو صاف رکھنا حکومت کی ترجیح ہے ۔صوبائی وزیر نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ستھرا پنجاب ایجنسی کی کارکردگی کے حوالے سے فیڈبیک لیا۔ شہریوں نے صفائی کے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہارِ تشکر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں