شہریوں کا اعتماد ، قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کے سپرد

شہریوں کا اعتماد ، قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کے سپرد

رقم یتیموں، بیواؤں، مسکینوں اور مستحق طلبہ و طالبات پر خرچ ہو گی: محمد سلیم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری محمد سلیم نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے شہریوں نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں قربانی کی کھالیں جماعت اسلامی کے ذیلی ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن کو دے کر اپنے اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا ہے جس پر وہ شہریوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے عید کے تینوں دن عوام کی خدمت کیلئے اپنی خوشیاں قربان کیں جو قابلِ تحسین ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم یتیموں، بیواؤں، مسکینوں اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے فلاحی اداروں کی معاونت کے ساتھ ساتھ مستحق طلبہ و طالبات کی مالی مدد پر بھی خرچ کی جائے گی۔چودھری محمد سلیم نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک جماعت اسلامی اور اس کے کارکنان نے ہر قدرتی آفت، سیلاب اور زلزلے کے دوران بے مثال خدمات انجام دی ہیں جنہیں ملکی و بین الاقوامی فلاحی اداروں نے بھی سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں