عید پر صفائی،سکیورٹی انتظامات ،انتظامیہ کو خراجِ تحسین

عید پر صفائی،سکیورٹی انتظامات ،انتظامیہ کو خراجِ تحسین

تینوں دن شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر، سپریم انجمن تاجران اور کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل نے اپنی ٹیم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور ‘‘ستھرا پنجاب’’ مشن کے تحت فیصل آباد شہر سمیت تمام تحصیلوں میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر مثالی سکیورٹی کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔انہوں نے کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، آر پی او سہیل سکھیرا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سی پی او تنویر حسین، اسسٹنٹ کمشنرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن اور واسا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے تینوں دن شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کی قربانی کے بعد آلائشیں، اوجھڑیاں، انتڑیاں اور دیگر فضلہ فوری طور پر اٹھانے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بہترین صفائی آپریشن کیا جس سے شہر میں تعفن اور گندگی پر قابو پایا گیا۔تاہم انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے اور چربی پگھلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے تاکہ شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی اور اذیت سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں