صفائی آ پریشن مکمل ،کمشنر کا تحصیل بھوآنہ کا دورہ
مسرت جبیں نے شہریوں سے ملاقات کی ، واشنگ آپریشن کا بھی جائزہ لیا
فیصل آباد،بھوانہ(خصوصی رپورٹر، نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ عید کے تیسرے روز بھی کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں متحرک رہیں اور تحصیل بھوآنہ کا دورہ کیا۔کمشنر نے ستھرا پنجاب کے صفائی آگاہی کیمپ کا معائنہ کیا اور ویسٹ ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے عید قربان کے موقع پر صفائی آپریشن میں بہترین کارکردگی پر عملے کو شاباش دی اور بعض علاقوں میں جاری واشنگ آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر نے شہریوں سے ملاقات بھی کی، جنہوں نے تیز رفتار اور معیاری صفائی ستھرائی کے انتظامات پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان، ایم ڈی ستھرا پنجاب واثق ہرل اور اسسٹنٹ کمشنر شینا اعظم بھی موجود تھیں۔