سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا دورہفیصل آباد دورہ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں نے عید کے روز فیصل آباد کا دورہ کیا اور عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ایم ڈی ستھرا پنجاب عابد حسین بھٹی بھی موجود تھے۔سیکرٹری بلدیات پنجاب نے صفائی انتظامات اور آلائشیں اٹھانے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے کنٹرول روم کا دورہ کرکے آپریشنل مانیٹرنگ پر بریفنگ لی جبکہ کمپلینٹ سیل میں شکایات کے فوری ازالے کے میکنزم کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کینال روڈ ٹی سی پی پوائنٹ کا دورہ کرکے آلائشیں ٹھکانے لگانے کے انتظامات، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور مشینری کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔