سکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا مختلف علاقوں کا دورہ

سکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی پی او ڈاکٹر  نوید عاطف کا مختلف علاقوں کا دورہ

چناب نگر(نامہ نگار)عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے دریائے چناب سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورانِ وزٹ ڈی پی او نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر پولیس اہلکار اپنی خوشیاں قربان کرکے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے شہری سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں