ڈپٹی کمشنرٹوبہ کا مختلف مقامات کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنرٹوبہ کا مختلف مقامات کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

جنرل بس سٹینڈ میں صفائی، ویٹنگ ایریا، واش رومز، کرایہ ناموں کو چیک کیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے مختلف مقامات کا دورہ کرکے صفائی انتظامات، شہری سہولیات اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہاؤسنگ کالونی ویسٹ کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں صفائی، ویسٹ کلیئرنس اور مشینری کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔ بعدازاں جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا گیا جہاں صفائی، ویٹنگ ایریا، واش رومز، ٹریفک روانی اور کرایہ ناموں پر عملدرآمد چیک کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کو کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں