آتش بازی کا سامان لے جانے والا شہری پکڑ اگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان لے جانے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر شہریوں کیلئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جسکے قبضے سے آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔