رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، انگوٹھا کاٹ دیا

 رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، انگوٹھا کاٹ دیا

ملزموں کی ترکھانی کے علاقے میں ارشد کے بیٹے کودھمکیاں،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر اسکے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ترکھانی کے علاقے میں ارشد نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے اسکے بیٹے کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ اسکے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا گیا اور ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کی تلاش اور قانونی کارروائی اور شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں