جیب تراش خریداراور مسافرکی جیبوں کاصفایاکرکے فرار
تھانہ گلبرگ، پیپلز کالونی کے علاقوں میں وارداتیں،ملزموںکیخلاف مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کیلئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے میں قائم مارکیٹ میں شکیل نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور فرارہوگئے ۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میںرکشے میں سفر کرنے والے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔ ستیانہ روڈ پر کاشف نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔