متعدد منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شرب ، وآئس برآمد
گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)گوجرہ پولیس نے متعدد منشیات فروش کو قا بو کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآ مد کرلی ۔
تھا نہ سٹی گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ کر سچین کا لونی کا صفدر مسیح اور دوسرا نامعلوم منشیات فروش تکیہ پھمن سا ئیں اور ڈجکوٹ روڈ پر کھڑے شرا ب فروخت کر رہے ہیں جس پر پولیس نے چھا پے مار کر انہیں رنگے ہا تھو ں پکڑ کر ان سے 85 لیٹر شراب لیٹر شرا ب برآ مد کرلی ۔چک نمبر 371 ج ب کے عمر دراز کو قا بو کرکے 75 گرا م آ ئس برآ مد کرلی جبکہ صدر پو لیس نے فیصل آ باد کے رہا ئشی صفدر کو چک نمبر 369 ج ب کے قریب سے گرفتار کرکے 50 لیٹر شراب برآ مد کرلی۔ تھا نہ سٹی و صدر پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ۔