کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل چھین لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں زنیر موبائل پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔