کھانا وقت پر نہ دینے پر بہن کو ڈنڈے سے قتل کر دیا
برج باہبل میں(آ)سے کچھ دیر ہو گئی توعمران نے ڈنڈے سے حملہ آور ہوگیا
چناب نگر(نامہ نگار)کھانا وقت پر نہ دینے پر بھائی نے بہن کو ڈنڈے کے وار کر کے قتل کر دیا ۔تھانہ چناب نگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلا ش شروع کردی۔ برج باہبل میں عمران نے اپنی بہن(آ)سے کھانا مانگا،کھانے میں کچھ دیر ہو گئی تو عمران طیش میں آگیا، اس نے بہن پر ڈنڈے سے پے درپے وار شروع کر دیئے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، اطلاع پر سینئر پولیس افسر، تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی، حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔