جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کا اغوا، زیادتی

جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کا اغوا، زیادتی

ملزموں نے 296رب اور سرگودھا روڈ کے علاقوں میں نشانہ بنایااوباش ملزم نے ڈجکوٹ کے علاقے میں لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پراغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ روشن والا کے علاقے چک نمبر 296 رب کے رہائشی شبیر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو قابو کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں نعمان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ادھرتھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں کم عمر لڑکے کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہزاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکے آٹھ سالہ بیٹے کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدما درج کر کے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں