منشیات فروش گرفتار ، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد

 منشیات فروش گرفتار ، ڈیڑھ کلو  سے زائد چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے ماہیے شاہ قبرستان کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ جسکی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں