گھر سے کام جانے والے نوجوان کو مبینہ اغواکر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 26 سالہ بھائی عثمان کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی ملزموں نے قابو کر کے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔